پاکستان کے عوام انتشار کی سیاست نہیں ،ترقی اورخوشحالی چاہتے ہیں،پاکستان ترقی اورخوشحالی کی راہ پر گامزن ہے، اس وقت احتجاج کی سیاست کرنا ملک دشمنی کے مترادف ہے، ذاتی مفادات کی خاطر افراتفری پھیلانے والے سیاسی عناصرکو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں، پاکستان کی تاریخ میں شفافیت، امانت، دیانت، محنت اور خدمت کی نئی تاریخ رقم ہو رہی ہے

وزیر اعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف کی اراکین اسمبلی سے گفتگو

پیر 22 اگست 2016 22:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 اگست ۔2016ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں ترقی کا پہیہ تیزی سے گھوم رہا ہے تو بعض سیاسی عناصر تیز رفتار ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انتشار کی سیاست کرنے والے ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی سے خائف ہیں۔ ذاتی مفادات کی خاطر افراتفری پھیلانے والے سیاسی عناصرکو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔

۔وہ پیر کو مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے-وزیر اعلی نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں شفافیت، امانت، دیانت، محنت اور خدمت کی نئی تاریخ رقم ہو رہی ہے اورفلاح عامہ کے منصوبوں میں اربوں روپے کی بچت کی کوئی مثال موجود نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام انتشار کی سیاست نہیں ،ترقی اورخوشحالی چاہتے ہیں ۔

جب پاکستان ترقی اورخوشحالی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے تو اس وقت احتجاج کی سیاست کرنا ملک دشمنی کے مترادف ہے ۔پاکستان کے باشعور عوام نے ہمیشہ ایسے عناصر کو مسترد کیا ہے اور آئندہ بھی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو پرامن،روشن اور خوشحال بنانے کی جانب تیزی سے قدم اٹھا رہے ہیں اورآئندہ دوبرس کے دوران عوام کی خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گے۔وزیر اعلی سے ملاقات کرنے والے اراکین اسمبلی میں مہر اشتیاق احمد، محسن شاہ نواز رانجھا، عبدالرحمن کانجواور سابق ایم این اے صدیق بلوچ شامل تھے۔