سکھر،اینٹی کرپشن پولیس کی مختلف علاقوں میں کاروائیاں، تین ملزمان گرفتار ، مقدمہ درج ، گرفتار افراد میں دو بینک افسران شامل

پیر 22 اگست 2016 22:02

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 اگست ۔2016ء) اینٹی کرپشن پولیس کی مختلف علاقوں میں کاروائیاں، تین ملزمان گرفتار ، مقدمہ درج ، گرفتار افراد میں دو بینک افسران شامل ہیں ، گرفتار افراد جعلسازی کے زریعے گذشتہ آٹھ سالوں سے پنشن وصول کر رہے تھے ، اینٹی کرپشن زرائع ، تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن پولیس سرکل سکھر کے سرکل آفیسر عبدالقادر درانی ، ہیڈ محرر (اے ایس آئی ) خورشید میمن ، اے ایس آئی زاہد بشیر کھوسہ نے اپنے عملے کے ہمراہ ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن طارق علی نظامانی کی خصوصی ہدایات پراینٹی کرپشن میں فریادی سائیں بخش شنبانی کی مدعیت میں درج گناہ نمبر8/2016کے تحت سکھر کے مختلف علاقوں پرانہ سکھر ، خیرپور ، بیئراج کالونی میں کاروائی کرتے ہوئے تین ملزمان بادشاہ ڈنو بھنبھرو، دروغہ ایریگشن ، امجد امین اعوان گریڈآفیسر 1نیشنل بنک روہڑی ، غلام محمد پٹھان ، گریڈ آفیسر 2نیشنل بنک روہڑی کو گرفتار کر لیا ہے محکمہ اینٹی کرپشن کے افسران کے مطابق گرفتار شخص بادشاہ ڈنو بھنبھرو نے17سال قبل اپنے والد کی وفات کے بعداپنے والدکی پنشن اپنی والدہ بنجری کے نام ٹرانسفر کرائی بادشاہ ڈنو کی والدہ بنجری 8سال قبل فوت ہو گئی تھی بادشاہ ڈنو نے دونوں بنک افسران کیساتھ ملکرگذشتہ آٹھ سالوں سے جعلی دستاویزات کے زریعے پنشن ہڑپ کر رہا تھا جس پر کاروائی عمل میں لائی گئی ہے گرفتار افراد سے مزید تفتیش جاری ہے انٹی کرپشن پولیس نے گرفتار افرادسے پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :