پیپلزپارٹی اظہار کی آزادی پر یقین رکھتی ہے، ٹی وی چینلز پر حملے قابل مذمت عمل ہے، بلاول بھٹو زرداری

پیر 22 اگست 2016 21:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 اگست ۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں میڈیا ہاسزپر ہونے والے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، جاری کردہ بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی اظہار کی آزادی پر یقین رکھتی ہے، ٹی وی چینلز پر حملے قابل مذمت عمل ہے، انہوں نے کہا کہ اختلاف رائے معاشرے کا ایک جز ہے، اس کا احترام ضروری ہے، بلاول بھٹوزرداری نے صحافیوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آزاد صحافت مضبوط جمہوریت کی ضامن ہے۔