میڈیا ہاؤسز پر حملے ٗوفاقی حکومت صوبائی حکومت کیساتھ ملکر واقعہ میں ملوث عناصر کوگرفتار کر کے کیفر کر دار تک پہنچائیگی ٗ پرویز رشید

امید ہے ایم کیو ایم میڈیا ہاؤسز پر حملوں میں ملوث عناصر کی گرفتاری کیلئے قانون نافذ کر نے والے اداروں سے تعاون کریگی ٗ انٹرویو

پیر 22 اگست 2016 21:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 اگست ۔2016ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کراچی میں میڈیا ہاؤسز پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وفاقی حکومت صوبائی حکومت کے ساتھ ملکر واقعہ میں ملوث عناصر کوگرفتار کر کے کیفر کر دار تک پہنچائیگی ۔ایک انٹرویو میں وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہاکہ کراچی میں میڈیا ہاؤسز پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں وزیر اطلاعات نے کہا کہ وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت میڈیا ہاؤسز پرحملوں میں ملوث مجرمان کو گرفتار کر کے کیفر کر دار تک پہنچائے گی انہوں نے کہاکہ میں امید کرتا ہوں کہ ایم کیو ایم اس طرح کے واقعات میں ملوث عناصر کو نہ صرف علیحدہ کریگی بلکہ ان کی گرفتاری اور تلاش کیلئے قانو ن نافذ کر نے والے اداروں کے ساتھ مدد کریگی انہوں نے کہاکہ ہم امید کرتے ہیں کہ متحدہ قومی موومنٹ مجرمان کی کوئی مدد اور تعاون نہیں کریگی بلکہ انہیں قانون نافذ کر نے وا لے اداروں کے حوالے کریگی ایک سوال پر وزیر اطلاعا ت نے کہاکہ وزیر اعظم محمدنواز شریف کی خواہش کی تھی کہ ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات کروں ۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے ملاقات کا مقصد ان کے تحفظات سن کر بہتر حل تلاش کیا جائے ۔ایک سوال کے جواب میں پرویز رشید نے کہاکہ قانون کے سب کیلئے برابر ہے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی ۔