پاکستان پیپلز پارٹی کی کراچی میں میڈیا ہاؤسز پر حملوں کی مذمت

آزاد میڈیا پر کوئی قدغن برداشت نہیں کریں گے ٗبلاول بھٹو زر داری ٗآصف علی زر داری ٗ خورشید شاہ

پیر 22 اگست 2016 21:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 اگست ۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے کراچی میں میڈیا ہاؤسز پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ آزاد میڈیا پر کوئی قدغن برداشت نہیں کریں گے۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ٗ سابق صدر آصف علی زر داری کی جانب سے کراچی میں میڈیا ہاؤسز پر حملوں کی مذمت کی گئی ٗ ٹی وی چینلز پر حملے قابل مذمت عمل ہے۔

(جاری ہے)

اختلاف رائے معاشرے کا ایک جز ہے اس کا احترام ضروری ہے۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین کی جانب سے صحافیوں سے اظہار یکجہتی، آزاد صحافت مضبوط جمہوریت کی ضامن ہے۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ آزاد میڈیا پر کوئی قدغن برداشت نہیں کریں گے۔ آزاد اور خودمختار میڈیا جمہوریت کی ضمانت ہے۔ ریاست کے چوتھے ستون صحافت کو کسی صورت کمزور نہیں ہونے دیں گے ۔