دھرنے ،ریلیاں پاکستان کیخلاف سازش ہیں،نواز شریف اگلی مدت میں بھی وزیر اعظم ہونگے ، شیخ آفتاب احمد
نواز شریف کی حکمت عملی اور سی پیک منصوبے کی تکمیل سے پاکستان جلد قرض لینے والے ممالک کی صف سے نکل کر قرض دینے والے ممالک میں شامل ہو جائے گا، وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور مٹھی بھر عناصر سڑکوں پر سڑنے کی بجائے گھروں میں آرام کریں،ملک میں مستحکم جمہوریت کیلئے آزاد صحافت ضروری ہے ، حکومت صحافیوں کو تحفظ دینے کیلئے ہر قدم اٹھائے گی، گفتگو
پیر 22 اگست 2016 21:39
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 اگست ۔2016ء) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ دھرنے اور ریلیاں پاکستان کو ترقی و روشن مستقبل کی شاہراہ سے اتارنے کی سازش ہیں، مسلم لیگ(ن) اور نواز شریف عوام کے مینڈیٹ سے اقتدار میں ہیں، میاں نواز شریف 5 سالہ مدت پوری کرنے کے ساتھ ساتھ آئندہ بھی 5سال کیلئے وزیر اعظم منتخب ہونگے ، مٹھی بھر عناصر گرمی میں باہر سڑنے کی بجائے گھروں میں آرام کریں کیونکہ عوام ان کے ساتھ نہیں،ملک میں مستحکم جمہوریت کیلئے آزاد صحافت ضروری ہے ، حکومت صحافیوں کو تحفظ دینے کیلئے ہر قدم اٹھائے گی جبکہ ان کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائی کی سفارش کرینگے، اٹک اور حضرو کو بڑے شہروں کی تمام سہولیات دینگے ، سوئی گیس اور سڑکوں کے منصوبے جاری ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاقی پارلیمانی دفتر میں اپنے حلقہ کے سینئر صحافی نثار علی خان سے گفتگو کے دوران کیا جنہوں نے گزشتہ روز ان کے دفتر میں ملاقات کی ، اس موقع پر وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے صحافی نثار علی خان کے گاؤں کی واحد سڑک کی پختگی اور کارپٹ روڈ کیلئے 80لاکھ روپے کی سکیم پر جلد کام شروع کرنے کا اعلان کیا، وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ مسلم لیگ(ن) میاں نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کو ایشیئن ٹائیگر بنانے کیلئے تمام تر توانائیاں صرف کررہی ہے ، ایک سوال پر شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ گوادرمنصوبہ پاکستان کی ترقی کیلئے ریڑھ کی ہڈی رکھتا ہے ، میاں نواز شریف کی حکمت عملی اور سی پیک منصوبے کی تکمیل سے پاکستان قرض لینے والے ممالک کی صف سے نکل کر قرض دینے والے ممالک میں شامل ہو جائے گا، شیخ آفتاب احمد نے ایک اور سوال پر کہا کہ ہم نے اپنے قائد میاں نواز شریف اور خادم اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف خدمت، عظمت ، شرافت اور عوامی اعتماد کی سیاست کے قائل ہیں مگر نہ جانے کچھ عناصر ملک کو کس طرف لے جانا چاہتے ہیں ، سڑکوں پر دھرنے اور ریلیاں ملک کے نقصان کا باعث ہیں جو دراصل 18کروڑ عوام کا نقصان ہے یہی وجہ ہے کہ عوام اپنے نقصان کے پیش نظر ان کا ساتھ دینے کی بجائے نواز شریف کا ساتھ دیکر انہیں 5سال مدت پوری کرنے اور آئندہ بھی منتخب کرنے کا موقع دے رہے ہیں، وفاقی وزیر نے معروف صحافی نثار علی خان سے ان کے گاؤں کی سڑک جلد مکمل کرنے اور صحافیوں کے مسائل حل کرنے کا وعدہ کیاجس پر نثار علی خان نے ان کا شکریہ ادا کیا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.