کراچی کے کشیدہ حالات، آرمی چیف راحیل شریف کا ڈی جی رینجرز کو ٹیلی فون

muhammad ali محمد علی پیر 22 اگست 2016 21:14

کراچی کے کشیدہ حالات، آرمی چیف راحیل شریف کا ڈی جی رینجرز کو ٹیلی فون

راولپنڈی (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 اگست 2016ء) کراچی کے کشیدہ حالات کے بعد آرمی چیف راحیل شریف نے ڈی جی رینجرز کو ٹیلی فون کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایم کیو ایم کے شرپسندوں کی جانب سے نجی ٹی وی چینلز کے دفاتر پر حملوں کے بعد سے شہر بھر میں حالات مزید خراب ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اب اس تمام صورتحال میں آرمی چیف راحیل شریف کی جانب سے ڈی جی رینجرز سندھ بلال اکبر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا گیا ہے۔ آرمی چیف نے ڈی جی رینجرز کو کراچی کے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ جبکہ آرمی چیف نے جلاو گھیراو کرنے والے اور میڈیا ہاوسز پر حملہ کرنے والوں کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔