حکومت پنجاب اورعالمی ادویہ ساز کمپنی نوارٹس کے مابین کینسر کے مریضوں کے علاج اورادویہ کی فراہمی کیلئے شراکت کا دائرہ کاربڑھانے کا فیصلہ
پنجاب حکومت اورنوارٹس کے درمیان کینسر کے مریضوں کو علاج اورمفت ادویات کی فراہمی کے حوالے سے بہترین شراکت داری ہے ہیلتھ کےئر سسٹم کی بہتری کے حوالے سے وزیراعلیٰ شہبازشریف کے اقدامات لائق تحسین ہیں ‘کنٹری صدرنوارٹس شہباب رضوی
پیر 22 اگست 2016 20:12
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 اگست ۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا،جس میں صوبے میں کینسر کے مریضوں کیلئے حکومت پنجاب اورعالمی ادویہ ساز کمپنی نوارٹس کے مابین جاری شراکت کے دائرہ کار کوبڑھانے کا فیصلہ کیاگیا۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت اورنوارٹس کے درمیان کینسر کے مریضوں کو علاج معالجے اورمفت ادویات کی فراہمی کے حوالے سے مضبوط بنیادوں پر بہترین شراکت داری قائم ہے اورادویہ ساز کمپنی نوارٹس کی جانب سے اس پروگرام کے دائرہ کار میں اضافے کا خیر مقدم کریں گے۔
انہوں نے کہاکہ کینسر کے مریض کو جس کرب اورتکلیف سے گزرنا پڑتا ہے اس کا اندازہ مریض اوراس کا خاندان ہی کرسکتا ہے ،اس لئے کینسر کے مریضوں کو ادویات اورطبی سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے پنجاب حکومت اور نوارٹس کے مابین تعاون کو فروغ دینا ضروری ہے۔(جاری ہے)
وزیراعلیٰ نے کہا کہ غیرمتعدی بیماریوں کے حوالے سے نوارٹس کاون ڈالر پروگرام شاندار ہے اور اس پروگرام سے مریضوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے ۔
وزیراعلیٰ نے سیکرٹری صحت کوہدایت کی کہ نوارٹس کے ون ڈالر پروگرام کا جائزہ لے کرحتمی سفارشات پیش کی جائیں اورنوارٹس کے ون ڈالر پروگرام کے حوالے سے تعاون بڑھانے کیلئے تیزی سے اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ ہیلتھ کےئر سسٹم کی بہتری میرا مشن ہے اور اس مقصد کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں ۔نوارٹس کے حکام نے ون ڈالر پروگرام اورمستقبل کے لائحہ عمل کے بارے میں بریفنگ دی اور بتایا کہ ون ڈالر پروگرام کے تحت مریضوں کو 15ادویات مفت فراہم کی جارہی ہیں ۔نوارٹس کے کنٹری صدر شہباب رضوی نے کہاکہ ہیلتھ کےئر سسٹم کی بہتری کے حوالے سے وزیراعلیٰ شہبازشریف کے اقدامات لائق تحسین ہیں۔مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق،ایم این اے ڈاکٹررمیش کمار،پارلیمانی سیکرٹری صحت خواجہ عمران نذیر،نوارٹس فارما کے کنٹری صدر شہباب رضوی ،متعلقہ محکموں کے سیکرٹری صاحبان اور اعلی حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.