ملتان ،سانحہ کوئٹہ کے ملزمان کی عدم گرفتاری پر وکلاء کااحتجاج ،عدالتی بائیکاٹ

پیر 22 اگست 2016 20:03

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 اگست ۔2016ء) سانحہ کوئٹہ کے ملزمان کی عدم گرفتاری پر ملتان میں بھی وکلاء نے احتجاج کیا ۔ ہائی کورٹ بار اور ڈسٹرکٹ بار کئی وکلاء نے عدالتی بائیکاٹ کیا اور بار روم میں جنرل باڈی کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

وکلاء رہنماؤں کا کہنا تھا کہ سانحہ کوئٹہ وکلاء کو کمزور کرنے کی سازش تھی مگر وکلاء کمزورہونے کی بجائے مزیدمضبوط ہوئے ہیں۔اس موقع پر وکلاء برادری نے مطالبہ کیا کہ حکومت جلد از جلد سانحہ کوئٹہ کے ملزمان کو گرفتار کرے اور قرار واقع سزا دے۔

متعلقہ عنوان :