کرپشن کیخلاف اور پاناما لیکس پر جماعت اسلامی26اگست کو ملتان میں بڑا شو کرے گی،سراج الحق کی قیادت میں بڑی ریلی نکالی جائے گی، ریلی میں جنوبی پنجاب بھر سے بھرپورشرکت یقینی بنانے کیلئے جماعت اسلامی اور ذیلی تنظیموں کے ذمہ داران کو ٹاسک دے دیا گیا

پیر 22 اگست 2016 19:45

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 اگست ۔2016ء) کرپشن کیخلاف اور پاناما لیکس پرجماعت اسلامی26اگست کو ملتان میں بڑا شو کرے گی۔سراج الحق کی قیادت میں بڑی ریلی نکالی جائے گی ۔ ریلی میں جنوبی پنجاب بھر سے بھرپورشرکت یقینی بنانے کیلئے جماعت اسلامی اور ذیلی تنظیموں کے ذمہ داران کو ٹاسک دے دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق کرپشن کیخلاف اور پاناما لیکس پر جماعت اسلامی نے بھی احتجاجی سیاست میں اترنے کا فیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی 26اگست کو ملتان میں کرپشن کیخلاف اور پاناما لیکس پر عام خاص باغ سے بڑی ریلی نکالے گی جوحسین اگاہی اور چوک گھنٹہ گھر کے راستے چوک کچہری پہنچے گی جہاں کرپشن کیخلاف بڑے جلسہ کا انعقادکیا جائے گا۔ ملتان میں جماعت اسلامی کے کرپشن فری پاکستان مارچ کی قیادت امیرجماعت اسلامی سراج الحق کریں گے۔جماعت اسلامی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملتان جلسہ اور ریلی کرپشن کیخلاف جنوبی پنجاب کا نمائندہ اجتماع ثابت ہوگا۔