Live Updates

حمزہ شہباز عمران خان کو مشورے دینے کی بجائے خوداپنے والد اور تایا کی کابینہ پر نظر دوڑائیں ‘ ان کو معلوم ہونا چاہیے کہ نوازاور شہباز شریف نے آمر کی نرسری میں پرورش پائی‘جمہوریت کو احتساب سے نہیں کرپٹ حکمرانوں سے خطرہ ہے

پاکستان تحریک انصاف وسطی پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان کا حمزہ شہباز کے بیان پر ردعمل

پیر 22 اگست 2016 19:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 اگست ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے حمزہ شہباز کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ حمزہ شہباز عمران خان کو مشورے دینے کے بجائے خوداپنے والد اور تایا کی کابینہ پر نظر دوڑائیں انھیں معلوم ہونا چاہیے کہ حمزہ شہباز کے والد اور تایا جان نے آمر کی نرسری میں پرورش پائی۔

جمہوریت کو احتساب سے نہیں کرپٹ حکمرانوں سے خطرہ ہے۔

(جاری ہے)

مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری ایک بیان میں رہنما تحریک انصاف عبدالعلیم خان نے زوردیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں سیاسی ٹارگٹ کلنگ اور بچوں کے اغوا کی وارداتیں عروج پر ہیں جبکہ ماڈل ٹان کے مقتولین کے لواحقین آج بھی دربدر ہیں۔ انھوں نے حمزہ شہباز کو مشورہ دیا ہے کہ حمزہ شہباز اپنے والد کو جسٹس باقر کی رپورٹ کو منظر عام پر لانے کا مشورہ دیں،تحریک انصاف شریف خاندان کو پانامہ انکشافات سے قوم کی توجہ ہٹانے نہیں دیں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات