پولیس اور رینجرز کی جانب سے کراچی پریس کلب کے باہر جاری ایم کیو ایم کا بھوک ہڑتالی کیمپ اکھاڑ دیا گیا

muhammad ali محمد علی پیر 22 اگست 2016 19:44

پولیس اور رینجرز کی جانب سے کراچی پریس کلب کے باہر جاری ایم کیو ایم ..

کراچی (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 اگست 2016ء) پولیس اور رینجرز کی جانب سے کراچی پریس کلب کے باہر جاری ایم کیو ایم کا بھوک ہڑتالی کیمپ اکھاڑ دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایم کیو ایم کے شرپسندوں کی جانب سے نجی ٹی وی چینلز کے دفاتر پر حملوں کے بعد سے شہر بھر میں حالات مزید خراب ہو گئے ہیں۔ شہر بھر میں حالات کشیدہ ہونے کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری مختلف علاقوں میں باہر نکل آئی ہے۔ جبکہ پولیس اور رینجرز کی جانب سے کراچی پریس کلب کے باہر جاری ایم کیو ایم کا بھوک ہڑتالی کیمپ بھی اکھاڑ دیا گیا ہے۔