اقوام متحدہ اور او آئی سی کشمیریوں کو بھارتی ظلم و بربریت سے نجات دلانے کیلئے عملی کردار اداکریں، حافظ محمد سعید

بھارتی فورسز کشمیر میں نہتے لوگوں کا قتل اور مساجد کی بے حرمتی کر رہی ہیں،ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی کمی اور مریضوں کو ادویات تک نہیں مل رہیں معاشی ناکہ بندی سے کشمیری خاندان فاقوں کا شکار ہو رہے ہیں۔بین الاقوامی برادری مقبوضہ کشمیر میں ڈاکٹروں کی ٹیمیں بھجوانے کیلئے کردار ادا کرے، اجتماع سے خطاب

پیر 22 اگست 2016 19:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 اگست ۔2016ء) جماعةالدعوة پاکستان کے امیر پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ اور او آئی سی کشمیریوں کو بھارتی ظلم و بربریت سے نجات دلانے کیلئے عملی کردار اداکریں۔ بھارت پر دباؤ بڑھایا جائے کہ وہ اپنی آٹھ لاکھ فوج کشمیر سے نکالے۔ کشمیریوں کو حق خود ارادیت ملنے تک خطہ میں امن ممکن نہیں ۔

بھارتی فورسز کشمیر میں نہتے لوگوں کا قتل اور مساجد کی بے حرمتی کر رہی ہیں۔ ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی کمی اور مریضوں کو ادویات تک نہیں مل رہیں۔ معاشی ناکہ بندی سے کشمیری خاندان فاقوں کا شکار ہو رہے ہیں۔بین الاقوامی برادری مقبوضہ کشمیر میں ڈاکٹروں کی ٹیمیں بھجوانے کیلئے کردار ادا کرے۔وہ پاکپتن چوک ساہیوال میں واقع مقامی شادی ہال میں کارکنان کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر متحدہ جمعیت اہلحدیث کے سربراہ سید ضیاء اللہ شاہ بخاری، جماعةالدعوة کے مرکزی رہنما مولانا سیف اللہ خالد، فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے چیئرمین حافظ عبدالرؤف، ابو معاذ عمران، محمد ارشد ودیگر نے بھی خطاب کیا۔ جماعةالدعوة کے سربراہ حافظ محمد سعید نے اپنے خطاب میں کہاکہ بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کر رکھا ہے۔

مسلسل کرفیو کی وجہ سے لوگوں کو زبردست اذیت کا سامنا ہے۔ بھارتی فوج رات کی تاریکی میں گھروں میں گھس کر توڑپھوڑو گرفتاریاں کر رہی ہے اور خواتین و بچوں کو بھی ہراساں کیا جارہا ہے۔ اسی طرح راشن ڈپو بند کر دیے گئے ہیں۔ دودھ اور سبزیاں تک سری نگر جیسے شہروں میں نہیں آنے دی جارہیں۔ کشمیریوں کیلئے پانی، بجلی اور سوئی گیس کی عدم فراہمی جیسے مسائل کھڑے کئے جارہے ہیں جس سے کشمیریوں کی زندگیاں اجیرن بن کر رہ گئی ہیں لیکن ان تمام مسائل کے باوجود مظلوم کشمیری غاصب بھارت کے سامنے جھکنے کیلئے تیار نہیں ہیں اور برستی گولیوں میں پاکستانی پرچم لہرا رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ بھارت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دنیا کے سامنے منفی انداز میں پیش کر رہا ہے۔ اپنے ظلم، قتل اور دہشت گردی کو چھپانے کیلئے پاکستان کیخلاف جھوٹا اور بے بنیاد پروپیگنڈا کیاجا رہا ہے۔ کشمیری صرف اپنی آزادی ہی نہیں پاکستان کے بھی دفاع اورہمارے پانیوں کی جنگ لڑ رہے ہیں۔حکومت پاکستان کو کشمیریوں کی نمائندگی کا حق ادا کرنا چاہیے اور اس مسئلہ کو تمام بین الاقوامی فورمز پرپوری قوت سے اٹھانا چاہیے۔

حافظ محمد سعید نے کہاکہ انڈیا نے اپنی دہشت گردی کو چھپانے کیلئے یہ حکمت عملی اختیا رکر رکھی ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کا ذمہ دار پاکستان کو قرار دیا جائے۔ وہ جدوجہد آزادی کشمیر کونقصانات سے دوچار کرنے کیلئے وطن عزیز پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔اس سلسلہ میں ہمارا فرض ہے کہ ہم اصل حقائق دنیا کے سامنے پیش کریں۔ کشمیر کسی ایک جماعت یا پارٹی کا نہیں بلکہ پورے پاکستان کا مسئلہ ہے۔

کشمیریوں کے جذبہ حریت نے پاکستانی قوم کو نظریہ پاکستان پر متحد کردیا ہے۔انہوں نے کہاکہ برہان وانی کی شہادت کے بعد بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مزید فوج بھجوائی اور بدترین ظلم و ستم کی نئی تاریخ رقم کی جارہی ہے۔ پورا کشمیر جل رہا ہے لیکن اس کے باوجود کشمیریوں کے عزم و حوصلہ میں کوئی کمی نہیں آئی اور لاکھوں کشمیری روزانہ سڑکوں پر نکل کر بھارتی ظلم و جبر کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

افسوسناک امر یہ ہے کہ ساری دنیا نہتے کشمیریوں کی نسل کشی پر خاموش ہے۔ حقوق انسانی کے نام نہاد علمبردار اداروں نے بھی دوہرا معیار اختیار کر رکھا ہے اور کشمیریوں کے حق میں کوئی آواز بلند نہیں کی جارہی۔ انہوں نے کہاکہ قائد اعظم نے کہا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے۔پالیسی کی بنیاد یہ جملہ بنے گا تو بڑا کردار ادا کرسکیں گے۔پاکستان نے مسئلہ کشمیر کواقوام متحدہ کی قراردادوں کو بنیاد بنا کر دنیا میں اٹھایا۔

اسکی اہمیت اپنی جگہ لیکن قائداعظم کے جملے کو پالیسی کا حصہ بنایا جائے۔انڈیا کا فکری طور پر مقابلہ کرنا اور بھارت کے اٹوٹ انگ کے موقف کو توڑنا آسان ہو جائے گا۔دنیا کو سمجھائیں کہ کشمیری کہتے ہیں کہ ہم پاکستانی ہیں اور ہم نے اس شہ رگ کو آزاد کروانا ہے۔متحدہ جمعیت اہلحدیث کے سربراہ سید ضیاء اللہ شاہ بخاری، جماعةالدعوة کے مرکزی رہنما مولانا سیف اللہ خالد، فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے چیئرمین حافظ عبدالرؤف، ابو معاذ عمران، محمد ارشد ودیگر نے کہاکہ بلوچستان کے عوام کا جوق درجوق سڑکوں پر نکلنا بھارت کیلئے واضح پیغام ہے۔

مودی سرکار کی پالیسیوں کے نتیجہ میں کشمیر کی طرح انڈیا میں بھی پاکستان سے رشتہ کیا‘ لاالہ الااللہ کے نعرے لگ رہے ہیں۔یہ وقت اسلام کے ان رشتوں کومضبوط کرنے کا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی جاری ہے اور جاری رہے گی۔ مظلوم کشمیریوں کی ہر ممکن مددوحمایت کا سلسلہ جاری رکھیں گے