چین پاکستان اقتصادی راہداری فریم ورک کو کاغذ کے ٹکڑے سے 46 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری میں تبدیل کر دیا گیا احسن اقبال

پیر 22 اگست 2016 18:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 اگست ۔2016ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری فریم ورک کو کاغذ کے ایک ٹکڑے سے 46 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری میں تبدیل کر دیا گیا ہے,منصوبے سے نہ صرف چین اور پاکستان بلکہ پورا خطہ مستفید ہو گا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز بیرون ملک تعینات پریس اتاشیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 46 ارب ڈالر میں سے 18 ارب ڈالر لاگت کے منصوبوں پر کام کا آغاز ہو چکا ہے جبکہ 17 ارب ڈالر کے منصوبے پائپ لائن میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری صرف سڑکوں کا ہی منصوبہ نہیں ہے بلکہ اس میں کثیر جہتی منصوبے شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کیخلاف پراپیگنڈہ کرنے والوں کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا۔