سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے اور آخری مرحلے کے تحت میئر، ڈپٹی میئر سمیت بلدیاتی عہدیداروں کا انتخاب (کل )ہوگا
انتخابی نتائج پر اثر انداز ہونے کے حوالے سے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال نہ کریں الیکشن کمیشن کی ہدایت
پیر 22 اگست 2016 18:31
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 اگست ۔2016ء) سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے اور آخری مرحلے کے تحت میئر، ڈپٹی میئر سمیت دیگر بلدیاتی عہدیداروں کا انتخاب (پرسون) بدھ کو ہو گا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ کے شہری اور دیہی علاقوں کی میونسپل کمیٹیز، ٹاؤن کمیٹیز، ضلعی کونسلز، میونسپل کارپوریشن، ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن اور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے میئرز، ڈپٹی میئرز، چیئرمینوں، ڈپٹی چیئرمینوں کے انتخاب کیلئے الیکشن (کل) بدھ 24 اگست کو ہونگے۔
الیکشن کمیشن نے صاف، شفاف اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے تمام وفاقی اور صوبائی اداروں کو ہدایت کی کہ وہ اس الیکشن پراثر انداز ہونے کیلئے کسی قسم کی ترقیاتی سکیموں کا اعلان نہ کریں تاکہ ووٹروں کو کسی قسم کی ترغیب نہ ملے۔(جاری ہے)
تمام سرکاری افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انتخابی نتائج پر اثر انداز ہونے کے حوالے سے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال نہ کریں۔
بصورت دیگر سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013ء کے مطابق ان کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔ ضابطہ اخلاق میں کہا گیا ہے کہ مقامی حکومتوں کے انتخاب کیلئے شیڈول کے اجراء کے بعد ہر قسم کی تقرریاں اور تبادلے روک دیئے جائیں کوئی تقرری یا تبادلہ اس وقت تک نہ کیا جائے جب تک الیکشن کمیشن اجازت نہ دے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.