پا نی کی نکا سی و فراہمی کے منصوبے جلد از جلد مکمل کئے جا ئیں ،فیا ض علی بٹ

پیپلز پا ر ٹی صو بہ کے عوام کو ہر ممکن سہو لیا ت دینے کے لئے کو شاں ہے۔صوبا ئی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ و دیہی ترقی

پیر 22 اگست 2016 18:22

کرا چی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 اگست ۔2016ء)صوبا ئی وزیر برا ئے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ و دیہی تر قی فیا ض علی بٹ کی صدا ر ت میں شہر ی اور دیہی علا قو ں کے نکا سی اور فرا ہمی آب کے منصوبو ں کے حوالے سے پیرکو سندھ سیکریٹریٹ میں ایک اہم اجلا س ہوا۔ اجلا س میں ایوی سینا اسلا م آبا د کے چا ر رکنی وفد نے سندھ کے شہری و دیہی علا قو ں کے لئے نکا سی اور فرا ہمی آب کے حوالے سے بریفنگ دی ۔

سندھ کے دیہی علاقو ں میں سینیٹیشن کے حوالے سے پیش آنے والے مشکلا ت سے آگا ہ کیا گیا ۔وفد نے صوبا ئی وزیر کو بتا یا کہ پا نی کی نکا سی کا نظا م درست نہ ہو نے کی وجہ سے صحت کے بہت سے مسائل ہو رہے ہیں ۔اس مو قع پر صوبا ئی وزیر نے کہا کہ شہری و دیہی علا قو ں کے لئے شرو ع کئے گئے پا نی کی نکا سی اور وا ٹر سپلا ئی کے منصوبو ں کو بر وقت مکمل کیا جا ئے گا تا کہ عوام کو زندگی کی بہتر سے بہتر سہو لیا ت میسر ہو سکیں ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ا ور دیہی تر قی کے تحت گزشتہ سال 64منصو بے مکمل کئے گئے ہیں رواں سال بھی بہت سے منصو بے مکمل کئے جا ئیں گے ۔صوبا ئی وزیر نے کہا کہ پیپلز پا ر ٹی صو بہ کی عوام کو بہتر سہو لیا ت دینے کے لئے کو شاں ہے ۔اجلاس میں سیکریٹری پبلک ہیلتھ انجینئر نگ و دیہی تر قی تمیز الدین کھیڑو اور ڈائریکٹر جنر ل عبدالستا ر قریشی سمیت متعلقہ افسران نے شر کت کی ۔