جدہ: وزارت عمل نے سعودی اوجرمیں مسائل کا شکار پاکستانی ملازمین کو پاسپورٹ دینےکا عندیہ

پیر 22 اگست 2016 18:08

جدہ: وزارت عمل نے سعودی اوجرمیں مسائل کا شکار پاکستانی ملازمین کو پاسپورٹ ..

جدہ: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 اگست 2016ء ) : وزارتِ عمل کے ڈائریکٹر عبداللہ بن محمد العلیان نے مقامی اخبار کو دیئے گئے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ وزارتِ عمل نے سعودی اوجر کمپنی سے عہد نامے پر دستخط کروالیئے ہیں ۔جس کے تحت سعودی اوجر میں کام کرنے والے پاکستانی ورکروں کو پاسپورٹ جاری کرنے کا عمل جلد شروع کر دیاجائے گا ۔ پاسپورٹ کے حصول کے بعد پاکستانی شہری اپنے ٹرانسفر دوسری کمپنیوں میں کرواسکیں گے ۔

(جاری ہے)

وزارتِ عمل پاکستانی ورکروں کو ٹرانسفر فیس کی مد میں رقم دے گی جو ان کے واجبات میں سے کاٹ لی جائے گی۔ جو پاکستانی وطن واپس لوٹنا چاہتے ہیں ان کو ٹکٹ مہیا کیئے جائیں گے ۔ کمپنی کے معاملات حل ہونے پرتمام پاکستانی شہریوں کے واجبات ادا کر دئے جائیں۔ واضع رہے کہ گزشتہ ہفتے پاکستانی وفد نے وزیر عمل مفرج الحقبانی سے ملاقات کی تھی ۔جس میں وزیر عمل نے پاکستانی ورکروں کے مسائل کو حل کرنے کے یقین دھانی کروائی تھی۔ وزارت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستانی ورکر کسی دوسری جگہ کام نہیں کرنا چاہتے کیوں کہ انہیں سعودی اوجر میں اچھی تنخواہیں دی جارہی تھیں۔ لیکن انہوں نے ورکروں سے کہا ہے کہ وہ جس کمپنی میں کام ملے کر لیں۔