ایم کیوایم کا ٹی وی چینلزکے دفاترز پر حملےکا اعلان
مشتعل کارکنان کا مختلف نجی ٹی وی چینلز کے دفاتر پر دھاوا، نامعلوم افراد کی ہوائی فائرنگ،پریس کلب کے دفتر پر پتھراو، مظاہرین نے ایک پولیس وین اور دو موٹرسائیکلیں نذر آتش کر دیں، تصادم میں ایک شخص جاں بحق، 3 افراد زخمی
ثنااللہ ناگرہ پیر 22 اگست 2016 17:54
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22اگست2016ء) :شہرقائدمیں ایم کیوایم نے ٹی وی چینلز کے دفاتر پر حملے کا اعلان کردیا،جس کے باعث مشتعل کارکنان نے مختلف نجی ٹی وی چینلز کے دفاتر پر دھاوا بول دیا،فوارہ چوک کے قریب نامعلوم افراد نے ہوائی فائرنگ بھی کی ہے۔نجی ٹی وی چینلزکے مطابق ایم کیوایم نے تمام ٹی وی چینلز پر حملے کا اعلان کیا۔جس کے بعد ایم کیوایم کے مشتعل کارکنان صدر میں مدینہ مال میں گھس گئے ہیں۔
کارکنان نے پولیس پر پتھراؤ بھی کیا۔اسی طرح مشتعل افراد نے صدر زینب مارکیٹ میں دکانیں بھی بند کوادی ہیں۔پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے۔پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے واٹر کینن کی گاڑیاں منگوالی ہیں جبکہ فوارہ چوک میں پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی۔(جاری ہے)
مظاہرین نے ایک پولیس وین اور دو موٹرسائیکلوں کو آگ لگا دی ہے۔
جلاؤ،گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے واقعات کے باعث زینب مارکیٹ اور گردونواح کے علاقوں میں افراتفری پھیل گئی ہے۔متحدہ کے کارکنوں اور پولیس میں تصادم کے درمیان 3فراد زخمی ہوگئے ہیں۔پرتشدد احتجاج کے باعث شاہرہ فیصل ،ریگل چوک،آئی آئی چندریگر روڈ سمیت کراچی کی مختلف شاہراؤں پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیاہے۔مظاہرین نے کراچی پریس کلب پر بھی پتھراؤ کیا۔جبکہ پتھراؤ سے کئی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔واقعے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا،پرتشدد احتجاج کے کے دوران جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت ایوب کے نام سے ہوئی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مشرقی یروشلم میں آتش زنی کے بعد امدادی ادارے ’انرا‘ کا دفتر بند
-
براعظم ہائے امریکہ میں ہجرت اور جبری نقل مکانی میں علاقائی تعاون اہم
-
یہ ہے 9 مئی کا اصل کمال
-
9 مئی کے نتیجے میں ن لیگ، پیپلز پارٹی کے درجنوں بیروزگاروں کا روزگار لگ گیا
-
9 مئی کو قوم نے سنجیدگی سے لیا ہوتا تو 8فروری کو لوگ پی ٹی آئی کو اکثریتی جماعت بنا کر اسمبلی میں نہ بھیجتے
-
9 مئی کو ایک سال گزر گیا، ہمارے پاس سب کے خلاف ثبوت موجود ہیں
-
میرے ملک کے محافظوں آپ نے ملکی سالمیت تباہ کردی خودداری داؤ پر لگا دی
-
خدا کی قسم! پختونخواہ میں گورنر راج لگایا تو ہم گورنرہاؤس پر قبضہ کرلیں گے
-
گندم ڈیلرز نے زمینداروں اور کسانوں کو لوٹنا شروع کردیا
-
جس نے 9 مئی کروایا ہے مجھے ان کے گھروں کا اور بچوں کا بھی پتہ ہے
-
انتشاری گروہ کا بیج کس نے بویا اور کس نے اسے پروان چڑھایا جاوید لطیف
-
حکومت نئی اتھارٹیز قائم کرکے وفاق پر مزید بوجھ ڈال رہی ہے، رضا ربانی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.