پاکستان سے 550 خاندان واپس افغانستان پہنچ گئے

واپس جانے والے افراد کے طورخم بارڈر پر بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے فنگر پرنٹس لئے جا رہے ہیں ٗحکام

پیر 22 اگست 2016 17:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 اگست ۔2016ء) پاکستان سے 550 خاندان واپس افغانستان پہنچ گئے۔ پیر کو وزارت سیفران کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پاکستان سے افغان مہاجرین کے انخلاء کا سلسلہ جاری ہے ٗگذشتہ روز 550 خاندان واپس افغانستان پہنچ گئے، واپس جانے والے مہاجرین کو فی کس 400 ڈالر دیئے جا رہے ہیں ٗ حکام کے مطابق اگر ایک خاندان میں 10 افراد آتے ہیں تو ان سب کو امداد دی جائیگی جو تقریباً چار ہزار ڈالر بنتے ہیں۔

(جاری ہے)

واپس جانے والے خاندان کو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین یو این ایچ سی آر کی جانب سے نقد مالی امداد دی جا رہی ہے۔ حکام کے مطابق واپس جانے والے افراد کے طورخم بارڈر پر بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے فنگر پرنٹس لئے جا رہے ہیں تاکہ واپس جانے والے مہاجرین دوبارہ پاکستان میں داخل نہ ہو سکیں۔ حکام کے مطابق واپس جانے والے خاندانوں کو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک ورلڈ فوڈ پروگرام کے ذریعے مفت خوراک فراہم کی جا رہی ہے۔ اب تک 58 ہزار 96 خاندان واپس افغانستان پہنچ چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :