جدہ: سعودی شہریوں کی طرف سے خودکشی کے رجحان میں کمی واقع ہو ئی ہے : ڈبلیو ایچ او

پیر 22 اگست 2016 17:44

جدہ: سعودی شہریوں کی طرف سے خودکشی کے رجحان میں کمی واقع ہو ئی ہے : ڈبلیو ..

جدہ: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 اگست 2016ء ) : ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن ( ڈبلیو ایچ او)کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق دنیامیں ہر سال تقریباََ800,000 افراد خودکشی کرتے ہیں۔ اس سال دنیا کے ٹاپ ٹین ممالک میں سعودی عرب کا دسواں نمبر رہا۔ سعودی عرب 0.4کی اوسط سے دسویں نمبر پر رہا۔

(جاری ہے)

خودکشی کرنے والے ممالک میں جنوبی کوریا 28.9کی اوسط رہی،ہندوستان 21، روس19اور جاپان 18کی اوسط رہی ۔

خودکشی کرنے والوں میں 15سے 25سال کی عمر کے افراد کی تعداد سب سے زیادہ رہی ۔ ڈپریشن ، محبت میں ناکامی اور کچھ دوسری وجوہات کی بنا پر خودکشی کرنے والے افراد نے موت کو گلے لگایا۔ سعودی ماہرین کے مطابق انسان جتنا زیادہ روحانیت پسند ہوتا ہے ،اتنا ہی وہ اندر سے خوش ہو تاہے ۔ اس سے انسان کے خودکشی کرنے کے احساسات ختم ہو جاتے ہیں۔