سادہ لباس میں چھاپہ مارنا غیر قانونی ہوگا، آئی جی سندھ

پیر 22 اگست 2016 17:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 اگست ۔2016ء) آئی جی سندھ نے شہر بھر میں سادہ لباس اہلکاروں کی کارروائیوں کو روکنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

کراچی پولیس کو جاری ہدایت میں آئی جی سندھ نے حکم دیا کہ کوئی بھی پولیس اہلکار بغیر وردی کے کسی کارروائی میں شامل نہ ہوں پولیس کے تمام افسران ایس او پیز پر عمل کروائیں،اگر کوئی بھی پولیس پارٹی سادہ لباس اہلکاروں سے چھاپہ مارے گی تو وہ غیر قانونی ہوگا،ایسے عناصر کے خلاف کرمنل مقدمات درج ہونگے، کسی بھی علاقے میں کاروائی سے پہلے متعلقہ ایس ایس پیز کی اجازت لازمی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :