جسٹس شجاعت علی خان نے خواجہ احمد حسان کی نااہلی کی درخواست پر سماعت سے معذرت کر لی

کیس کی فائل چیف جسٹس کو بھجوادی ، سماعت کے لئے کسی دوسرے بنچ کے روبرو پیش کرنے کی سفارش

پیر 22 اگست 2016 17:16

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 اگست ۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے خواجہ احمد حسان کی نااہلی کے لئے دائر درخواست پر سماعت سے معذرت کر لی ۔ درخواست گزار کی جانب سے خواجہ احمد حسان کی یونین کونسل کے چیئرمین بننے کی اہلیت کو چیلنج کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے وکیل شیراز ذکا ء کا موقف ہے کہ خواجہ حسان چیئرمین یونین کونسل منتخب ہونے سے پہلے سرکاری عہدوں پر فائز رہے ہیں اور انہوں نے بلا مقابلہ منتخب ہونے کے بعد اپنی سرکاری ذمہ داریوں سے استعفیٰ دیا ہے۔

سرکاری عہدے پر فائز رہنے والا کوئی شخص بھی دو سال تک الیکشن نہیں لڑ سکتا۔خواجہ حسان نے دو سال کی شرط پوری کئے بغیر انتخاب لڑا اس لیے ان کو نااہل قرار دیا جائے۔تاہم جسٹس شجاعت علی خان نے درخواست پر سماعت سے معذرت کر لی ہے ۔انہوں نے کیس کی فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجواتے ہوئے سفارش کی ہے کہ اسے سماعت کے لئے کسی دوسرے بنچ کے روبرو پیش کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :