سانحہ کوئٹہ کے خلاف پیر کو سندھ بھر کی عدالتوں میں عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا گیا

اگر ہمارے مطالبات منظور نہ کئے گئے تو ایک بار پھر تحریک چلائیں گے،سکیورٹی مزید موثر بنائی جائے ،وکلا رہنما

پیر 22 اگست 2016 17:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 اگست ۔2016ء) پاکستان بارکونسل ، سندھ بار کونسل، کراچی بارایسوسی ایشن اور ملیر بار کی جانب سے سانحہ کوئٹہ کے خلاف پیر کو سندھ بھر کی عدالتوں میں عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا گیا ۔ وکلا رہنماؤں نے کہا ہے کہ اگر ہمارے مطالبات منظور نہ کئے گئے تو ایک بار پھر تحریک چلائیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان بار کونسل کی ہدایت پر سندھ بار کونسل اور تمام بارز کی جانب سے پیر کو عدالتوں میں عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا تھا جس کے بعد سندھ بار کونسل کی اپیل پر ہائیکورٹ میں تمام بورڈ ڈسچارج کر دیئے گئے ۔

اس موقع پر وکلا رہنماؤں نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ میں 75 سے زائد وکلا شہید ہوئے حکومت کی جانب سے شہدا کے لواحقین اور زخمیوں کو معاوضہ دینے کا اعلان کیا گیا تھا اور شہدا کے اہل خانہ میں سے ایک ایک فرد کو نوکری دینا کا بھی کہا گیا تھا لیکن یہ اعلانات صرف اعلانات کی حد تک محدود ہیں جبکہ سیکیورٹی کے حوالے سے بھی مثبت انتظامات نہیں کئے جارہے ماتحت عدالتوں میں سیکیورٹی کے انتظامات مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے

متعلقہ عنوان :