خیبر پختونخوا حکومت نے دہشت گردی اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث افغان روپوش اشتہاری ملزمان کی تفصیلات افغان حکومت کو فراہم کردی

پیر 22 اگست 2016 17:04

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 اگست۔2016ء) خیبر پختونخوا حکومت نے دہشت گردی اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث افغان روپوش اشتہاری ملزمان کی تفصیلات افغان حکومت کو فراہم کردی ہے ۔

(جاری ہے)

جبکہ قانونی دستاویزات پر افغان باشندوں کو بلا جواز حراساں کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی ہدایات کی ہے پشاور میں افغان قونصلیٹ کی جانب سے قانونی دستاویزات کے باوجود افغان باشندوں کو بلا جواز حراساں کرنے پرصوبائی حکومت سے رابطہ کیا تھا جس پر صوبائی حکومت اس حوالے سے فوری طور پر اقدامات کی ہدایات کی ہے ۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ خیبرپختونخوا پولیس نے پشاور سمیت صوبے بھر میں دہشت گردی سمیت اہم سنگین جرائم میں ملوث روپوش افغان مہاجرین کی تفصیلات بھی افغان سفارتخانے کے حوالے کی ہے۔ جبکہ ان کے پاکستان آنے پر پابندی بھی عائدکی گئی ہے ۔ ان کی تفصیلات پہلے سے ہی وزارت داخلہ اور متعلقہ حکام کو ارسال کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :