قندیل بلوچ قتل کیس کا نیا رخ:قندیل قتل کے بعد اکرم پراسرارطورپرغائب ہے۔ذرائع

قندیل بلوچ قتل کے وقت سعودی عرب میں مقیم ایک بھائی اکرم پاکستان آیا ہواتھا،اکرم کاموبائل فون بند اور اہلخانہ سے رابطہ بھی نہیں کیا۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 22 اگست 2016 17:03

قندیل بلوچ قتل کیس کا نیا رخ:قندیل قتل کے بعد اکرم پراسرارطورپرغائب ..

ملتان(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22اگست2016ء) :قندیل بلوچ قتل کیس مزید پیشرفت سامنے آگئی ہے،قندیل بلوچ قتل کے بعد اکرم پراسرار طور پر غائب ہے۔ذرائع کے مطابق قندیل بلوچ قتل کے وقت سعودی عرب میں مقیم ایک بھائی اکرم پاکستان آیا ہواتھا۔

(جاری ہے)

تاہم قندیل بلوچ قتل کے بعد اکرم پراسرار طور پر غائب ہے۔اکرم کی سعودی عرب روانگی کی تصدیق بھی نہیں ہوسکی۔ذرائع نے بتایا کہ اکرم کا موبائل فون بند اور اہلخانہ سے رابطہ بھی نہیں کیا۔پولیس نے اکرم کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے تلاش شروع کردی ہے۔