لاہور:سانحہ کوئٹہ کے خلاف وکلاء کی ہڑتال ،عدالتی بائیکاٹ

پیر 22 اگست 2016 17:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 اگست۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ کے وکلاء نے سانحہ کوئٹہ کے متاثرین کو حکومت کی جانب سے تاحال مالی امداد نہ ملنے پر پیر کے روز مکمل ہڑتال کی اور عدالتوں کا بائیکاٹ کیا ہڑتالی وکلاء پیر کے روز اہم کیسوں میں بھی پیش نہ ہوئے جس کی وجہ سے لاہور ہائیکورٹ کی عدالتوں میں کام ٹھپ رہا جبکہ عدالت عالیہ مقدامت کی نئی تارغیں جاری کرتی رہی ہڑتالی وکلاء کا کہنا ہے کہ حکومت نے سانحہ کوئٹہ کے متاثرین کے لیے جو مالی امداد کا اعلان کیا تھا اسے متاثرین کو فوری طور پر ادا کیا جائے اور اس سانحہ کے اصل ملزمان کو گرفتار کیا جائے انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے متاثرین سانحہ کوئٹہ کی مالی امداد کے حوالے سے اپنی روش اسی طرح جاری رکھی تو ہڑتال میں توسیع کے ساتھ ساتھ اس کا دائرہ کار پورے ملک میں پھیلایا جا سکتا ہے

متعلقہ عنوان :