تحفظ پاکستان ایکٹ :پنجاب حکومت نے توسیع کیلئے وفاقی حکومت کودرخواست دے دی

پوپاکورٹس کے ختم ہونے سے مقدمات التواوء کا شکار ہیں ا ایکٹ میں توسیع ناگزیر ہے ، درخواست میں موقف

پیر 22 اگست 2016 16:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 اگست۔2016ء) محکمہ داخلہ پنجاب نے تحفظ پاکستان ایکٹ میں توسیع کے لئے وفاقی حکومت کودرخواست دے دی ہے بتایا گیا ے کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ پنجاب میں پوپا کورٹس کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

پوپاکورٹس کے ختم ہونے سے مقدمات التواوء کا شکار ہیں اس لیے ایکٹ میں توسیع ناگزیر ہے واضح رہے کہ تحفظ پاکستان ایکٹ دو سال کے لئے نافذ کیا گیا تھا جس کی معیاد ختم ہونے پر پوپا کورٹس بھی ختم ہوگئیں جس کی وجہ سے ان کورٹس میں زیر سماعت 11مقدمات التوا کاشکار ہوکر رہ گئے ہیں جبکہ دوسری طرف لاہورہائیکورٹ نے پوپا کورٹس کے زیر التواء مقدمات کو انسدان دہشت گردی کی عدالتوں کو منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ لاہورہائیکورٹ نے ان مقدمات کی تفصیل طلب کی تھی۔

متعلقہ عنوان :