کراچی، جوڑیابازار میں گارڈ سے اتفاقیہ گولی چلنے سے 5افرادزخمی

پیر 22 اگست 2016 16:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 اگست۔2016ء) کراچی کے علاقے جوڑیابازار میں گارڈ سے اتفاقیہ گولی چلنے سے 5افرادزخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کھارادرجوڑیابازار میں واقعہ نجی بینک میں تعینات گارڈسے اس کے پاس موجود ریپیٹرسے اچانک گولی چل گئی جس کے باعث چھرے لگنے سے بینک میں موجود5افرادزخمی ہوگئے جن کوطبی امداد کے لیے سول استپال پہنچایاگیا پولیس نے موقع پرپہنچ کرگارڈکوحراست میں لے لیا۔

متعلقہ عنوان :