لاہور:پنجاب بار کونسل نے صوبہ بھر کے 199وکلاء کے لائسنس معطل کردئیے

لائسنس سکروٹنی کمیٹی کو اسناد پیش نہ کرنے کے باعث معطل کےئے گئے ، چیئرمینسکروٹنی کمیٹی منیر احمد چشتی

پیر 22 اگست 2016 16:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 اگست۔2016ء) پنجاب بار کونسل نے صوبہ بھر کے 199وکلاء کے لائسنس معطل کردئیے ہیں۔

(جاری ہے)

معطل کیے گئے لائسنس میں سے27لائسنس لاہور کے وکلاء کے ہیں بتایا گیا ہے کہ لائسنس کی معطلی پنجاب بار کونسل کی جانب سے بنائی گئی سکروٹنی کمیٹی کے ذریعے عمل میں آئی سکروٹنی کمیٹی کے چیئرمین منیر احمد چشتی کے مطابق جن وکلاء کے لائسنس معطل کیے گئے ہیں ان کو متعدد بار نوٹسز جاری کیے گئے تھے کہ وہ اپنی اصلی تصدیق شدہ تعلیمی اسناد پیش کریں لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا جس کے بعد ان وکلاء کے لائسنس معطل کردئیے گئے ہیں جن کے نام وکلاء لسٹ سے خارج کرنے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔