کراچی، قائد آباد اورماڑی پور میں حساس اداروں کے اہلکاروں کاٹارگٹڈ آپریشن 10افراد زیر حراست ،تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پرمنتقل

پیر 22 اگست 2016 16:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 اگست۔2016ء) قائد آباد اورماڑی پور میں حساس اداروں کے اہلکاروں کاٹارگٹڈ آپریشن 10افراد حراست ،اسلحہ دستی بم منشیات ودیگرسامان برآمد،تفصیلات کے مطابق پیرکی صبح قائد آباد کے علاقے جوئے کے اڈے پرحساس اداروں کے اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے 10مشتبہ افراد کوحراست میں لے کرتفتیش کیلئے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا،جبکہ جوئے کے اڈے کے مالک اورمتعددوارداتوں میں مطلوب ملزمان شانی عرف ملتانی اورپپوچناعرف ملتانی فرارہونے میں کامیاب ہوگئے ،باخبرذرائع نے بتایا کہ حساس اداروں کے اہلکاروں نے قماربازی کاسامان ،نقدی 8موٹرسائیکلیں اوردیگر سامان اپنے قبضے میں لے لیا،باخبرذرائع نے بتایا کہ زیرحراست افراد مذکورہ جوئے کے اڈے پرجواکھیلنے آئے تھے ،دوسری جانب ماڑی پورپولیس چوکی کے قریب حساس اداروں کے اہلکاروں نے ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے داخلی وخارجی راستوں کورکاوٹیں لگاکرسیل کردیا،اورلیاری گینگ وار گروپ کے کارندے زبیرکو آپریشن کے دوران حراست میں لے کرنامعلوم مقام پرمنتقل کردیا،باخبرذرائع نے بتایاکہ ملزم پولیس کومتعدد سنگین وارداتوں میں مطلوب ہے۔

متعلقہ عنوان :