زیر مملکت برائے کیڈ طارق فضل چوہدری سے اختلافات

چیئرمین سی ڈی اے معروف افضل کو تین ماہ کی جبری رخصت پر بھیج دیا گیا

پیر 22 اگست 2016 16:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 اگست۔2016ء) وزیر مملکت برائے کیڈ طارق فضل چوہدری سے اختلافات پر چیئرمین سی ڈی اے معروف افضل کو تین ماہ کی جبری رخصت پر بھیج دیا گیا ، وزیر مملکت کے غیر قانونی کاموں سے جان چھڑانے کیلئے چیئرمین نے ایک ماہ کی چھٹی مانگی تھی جبکہ اس حوالے سے وزیر مملکت کی جانب سے تین ماہ کی جبری رخصت پر بھیج دیا گیا ہے ۔

ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ وزیر مملکت برائے کیڈ طارق فضل چوہدری کے ماتحت آنے کے بعد سی ڈی اے میں بڑھتی ہوئی مداخلت سے ادارے میں کام کرنے والی بیورو کریسی ان کے غیر قانونی کاموں بارے دیئے جانے والے احکامات پر سخت پریشان تھی اور اور اسی وجہ سے گزشتہ چھ ماہ کے دوران چیئرمین سی ڈی اے تین بار لمبی چھٹیوں پر جاچکے ہیں تاہم گزشتہ روز چیئرمین سی ڈی اے کی جانب سے وزیر مملکت کی جانب سے دیئے جانے والے غیر قانونی احکامات پر معذرت کرنے کے علاوہ ایک ماہ کی رخصت طلب کرنے پر وزیر مملکت طارق فضل چوہدری سیخ پا ہوگئے اور وزیر موصوف نے چیئرمین سی ڈی اے کو تین ماہ کی جبری رخصت پر گھر بھیج دیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے آن لائن کو مزید بتایا کہ چونکہ چیئرمین سی ڈی اے کی تبدیلی کا اختیار صرف وزیراعظم کوہے اس لئے وزیرمملکت نے اپنے زیادہ سے زیادہ اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے چیئرمین کو تین ماہ کی جبری رخصت پر بھیجتے ہوئے اپنے من پسند سیکرٹری کیڈ حسن اقبال کو چیئرمین سی ڈی اے کااضافی چارج اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ذریعے دلوا دیا اور ممکنہ طور پر ان تین ماہ کے دوران وزیر مملکت اپنے غیر قانونی کاموں کو قانون میں دائرے میں لا کر سرانجام دینے کی بھرپور کوشش کرینگے اور عین ممکن ہے کہ تین ماہ کے دوران نیا چیئرمین سی ڈی اے تقرر بھی کردیا جائے

متعلقہ عنوان :