خمیس مشیت: شادی کی تقریب میں موسیقی چلانے پر جھگڑا، ایک ہلاک، ایک شدید زخمی

پیر 22 اگست 2016 16:48

خمیس مشیت: شادی کی تقریب میں موسیقی چلانے پر جھگڑا، ایک ہلاک، ایک شدید ..

خمیس مشیت: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 اگست 2016ء ) : سعودی عرب کے شہر خمیس مشیت میں شادی کی تقریب اچانک میدان جنگ بننے سے ایک سعودی شہری موقع پر جاں بحق اور اسکا بیٹا شدید زخمی ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق شادی کی تقریب میں چند سعودی نوجوان سعودی عرب میں شادیوں پر کیا جانے والا مخصوص رقص” القضوئی“ کر رہے تھے ۔ تقریب میں شامل ایک سعودی شہری ان کے پاس گیا اور کہا کہ وہ رقص بند کر دیں ۔

(جاری ہے)

یہ شادی کی تقریب کو ناخوشگوار بنا رہاہے ۔ لیکن رقص کرنے والے نوجوانوں میں سے ایک سعودی شہری نےتعیش میں آ کر موسیقی بند کرنے کے لیئے کہنے والے شخص کو خنجر سے مارنا شروع کر دیا۔ جس کو بچانے کے لیے اسکا بیٹا بھی اسکی طرف لپکا ۔ملزم نے اس پر بھی خنجر سے حملہ کیا۔ خنجر کے پے درپے کی وجہ سے سعودی شہری موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ جبکہ اس کے بیٹے کو فوراََ ہسپتال پہنچادیاگیا ۔جہاں اس کی حالت ابھی بھی خطرے میں ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر حملہ کرنے والے ملزم اور دوسرے افراد کو گرفتار کر لیا۔