بھارت میں ٹورنٹ ویب سائٹ کے استعمال پر 3 سال جیل ہونے کا امکان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 22 اگست 2016 16:23

بھارت میں ٹورنٹ ویب سائٹ کے استعمال پر 3 سال جیل ہونے کا امکان

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 اگست 2016ء) : آج کے دور میں ٹورنٹ ویب سائٹس سے کون واقف نہیں ہے؟ تمام انٹر نیٹ صارفین ڈرامہ سیریلز اور فلمیں دیکھنے کے لیے ٹورنٹ سائٹس کا استعمال کرتے ہیں۔ البتہ بھارت میں ٹورنٹ سائٹس کے استعمال پر سزا کا تعین کر دیا گیا ہے ۔ بھارتی ویب سائٹ پر شائع ایک خبر کے مطابق بھارت میں ٹورنٹ سائٹس کا استعمال کرنے والے انٹر نیٹ صارفین کو کم ازکم 3 سال جیل کی قید کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

فحش ویب سائٹس پر پابندی عائد کرنے کے بعد یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ بھارتی حکومت نے ٹورنٹ ویب سائٹس کے استمال پر بھی پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ٹورنٹ ویب سائٹس کے استعمال پر 3 سال قید کے ساتھ ساتھ 3 لاکھ روپے تک کا جُرمانہ بھی عائد کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ایسے یو آر ایل کو استعمال کرتے ہی کمپیوٹر پر ایک پاپ اپ نوٹی فکیشن آجائے گا جس میں مذکورہ سائٹ کو استعمال نہ کرنے کی تنبیہہ کی جائے گی۔

ایسے یو آر ایل کو دیکھنے ، مواد ڈاؤن لوڈ کرنے یا کسی ممنوعہ یو آر ایل کے تحت مواد کی غیر قانونی نقل کو بھارتی قانون کے سیکشنز 63 ، 63Aاور 1957ء کے کاپی رائٹ ایکٹ کے 65 اور 65A کے تحت جُرم تصور کیا جاتا ہے۔ جس کی سزا 3 سال قید اور 3 لاکھ روپے تک جُرمانہ ہے۔

متعلقہ عنوان :