بھارت کا کنٹرول لائن پر اسرائیلی ریڈار سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ

پیر 22 اگست 2016 16:22

بھارت کا کنٹرول لائن پر اسرائیلی ریڈار سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 اگست۔2016ء) بھارت نے لائن آف کنٹرول پر جنگجوؤں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لئے اسرائیلی ریڈار سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے بھارتی میڈیا کے مطابق سرحدی حفاظتی لے صژے اس سے وابستج افسروں کی ایک ٹیم عنقریب اسرائیل کا دورہ کر رہی ہے تاکہ ان راڈاروں کا جائزہ لے اس بارے میں ایک اعلی سیکیورٹی افسر نے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ اسرائیلی دورے کے دوران بھارتی فوجی افسر اس راڈر سسٹم کے آپریشن کی بھی ٹریننگ حاصل کرے گا ان راڈاروں میں ایسے حساس سنسر لگے ہوں گے کسی بھی موسم میں اور کسی بھی بھی وقت ان کی نقل و حرکت کا بخوبی پتہ چل سکتا ہے ۔

اس سلسلے میں اس راڈار پر آنے والی سگنلوں کی مانیٹرنگ کے لئے ایک ایسا کنٹرول روم قائم کیا جا رہا ہے جو دن رات چوبیس گھنٹے کام کرتا رہے گا اور ان سے حاصل ہونے والی سگنلوں کو مدنظر رکھ کر اگلے اقدامات کئے جائیں گے اور اس سے دراندازی پر قابو پانے میں بڑی حد تک مدد مل سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ یہ راڈار صرف کنٹرول روم پر نصب کئے جائیں گے ۔ بلکہ وادی میں کئی دوسری حساس جگہوں پر بھی نصب کیا جا سکتا ہے بھارت پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحد پر ایک جدید ڈیفنس سسٹم نصب کر رہا ہے جس سے دراندازی پر قابو پایا جا سکتا ہے ۔ سیکورٹی ایڈوائرز راجیت ڈوول نے اسرائیلی راڈار سسٹم کی خریداری کی منظوری دی ہے اور اگلے مہینے بھارت کی ایک ٹیم اسرائیل کے دورے پر جا رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :