اسلام آباد : بیرون ممالک جانے والے مسافروں‌پر ایڈوانس ٹیکس لاگو کر دیا گیا

ایگزیکٹو کلاس کے مسافروں سے 16 ہزار روپے کی اضافی رقم وصول کی جائے گی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 22 اگست 2016 16:11

اسلام آباد : بیرون ممالک جانے والے مسافروں‌پر ایڈوانس ٹیکس لاگو کر ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 اگست 2016ء) : بیرون ممالک جانے والے مسافروں پر ایڈوانس ٹیکس کی ادائیگی کو لازم قرار دےدیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایڈوانس ٹیکس کے نفاذ سے بیرون ممالک جانے والے مسافروں کو 16 ہزار روپے کی اضافی رقم ادا کرنا پڑے گی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے مطابق اس ٹیکس کا اطلاق یک طرفہ ٹکٹ پر ہو گا۔ جس کے تحت بیرون ممالک جانے والے مسافروں کو فرسٹ کلاس اور ایگزیکٹو کلاس میں سفر کرنے کے لیے 16 ہزار روپے اضافی جمع کروانے ہوں گے۔ جبکہ بزنس کلاس میں سفر کرنے والے مسافروں کو 12 ہزار روپے کی ادائیگی کرنا ہو گی۔

متعلقہ عنوان :