ایم کیو ایم کی قیادت ڈاکٹر فاروق ستار کے حوالے کرنے کا اعلان کر دیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 22 اگست 2016 15:43

ایم کیو ایم کی قیادت ڈاکٹر فاروق ستار کے حوالے کرنے کا اعلان کر دیا ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 اگست 2016ء) : متحدہ قومی موومنٹ کی قیادت کو ڈاکٹر فاروق ستار کے حوالے کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق قائد ایم کیو ایم الطاف حسین کی جانب سے پارٹی قیادت پارٹی کے سینئیر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کے حوالے کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

قائد ایم کیو ایم نے فاروق ستار اور کنور نوید جمیل کو رہنمائی کی ہدایت کر دی۔ تاہم دوسری جانب ایم کیو ایم کارکنان نے مائنس ون فارمولا مسترد کرتے ہوئے شدید نعرے بازی بھی کی۔