پاکستانیوں کو بغیر ویزا امریکہ جانے کی خوشخبری ، امریکی سفارتخانے نے تردید کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 22 اگست 2016 15:40

پاکستانیوں کو بغیر ویزا امریکہ جانے کی خوشخبری ، امریکی سفارتخانے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 اگست 2016ء) : گذشتہ دنوں ایک مزاحیہ ویب سائٹ نے ایک خبر شائع کی کہ امریکہ نے پاکستان کو ویزا استثنیٰ ممالک کی فہرست میں شامل کرکے پاکستانیوں کو بغیر ویزا امریکہ آنے کی اجازت دے دی ہے جس کے تحت پاکستانی شہری سیاحت یا کاروبار کے لیے بغیر ویزا امریکہ جا سکیں گے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ دہشتگردی کی روک تھام کے لیے پاکستان کی مدد کے لیے کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

مزاحیہ ویب سائٹ کی اس خبر کو پاکستان کے چند نامور اخبارات نے بڑی خبر کے طور پر شائع کیا جس سے پاکستانی شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ تاہم اس خبر کو امریکی سفارتخانے کی جانب سے مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔ امریک سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستانیوں کو بغیر ویزہ امریکہ آنے کی اجازت سے متعلق تمام تر خبریں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں اگر کوئی پاکستانی شہری امریکہ جانے کا خواہشمند ہے تو اسے باقاعدہ ویزا پراسیس سے گزارنا ہو گا جس کے لیے گائیڈ لائن امریکی سفارتخانے کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :