پنجاب میں سرکاری افسران و ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوٹی کا نیا حکم نامہ جاری

پیر 22 اگست 2016 15:23

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 اگست ۔2016ء ) پنجاب میں سرکاری افسران و ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوٹی کا نیا حکم نامہ جاری کر دیا گیا ،نئے سال میں پرویڈینٹ فنڈز 11.10فیصد سے ہو گا ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ خزانہ پنجاب نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی کٹوتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق نئے سال میں پرویڈینٹ فنڈز 11.10 فیصد سے ہو گا ۔

(جاری ہے)

جبکہ پچھلے مالی سال کے مارک اپ کے ساتھ سرکاری افسران و ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی ہو گی ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 22کے افسر کی تنخواہ سے 8ہزار 210ا،گریڈ 21کے افسر کی تنخواہ سے 7ہزار 426روپے ، گریڈ 20کے افسر کی تنخواہ سے 6ہزار سے زائد ،گریڈ 19کے افسر کی تنخواہ سے 5ہزار 998روپے ، گریڈ 18کے افسر کی تنخواہ سے 4ہزار 471 اور گریڈ 17کے افسر کی تنخواہ سے 3ہزار 579کی کٹوتی ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :