اوگراکا گیس کی قیمتوں میں30روپے فی یونٹ کمی کافیصلہ ‘ سمری منظوری کیلئے حکومت کو بجھوائی جائیگی

پیر 22 اگست 2016 15:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 اگست ۔2016ء) اوگرانے گیس کی قیمتوں میں30روپے فی یونٹ کمی کافیصلہ کر لیا جبکہ سمری منظوری کیلئے حکومت کو بجھوائی جائیگی جبکہ سوئی نادرن گیس کمپنی کے ایم ڈی نے ایل این جی کی فی یونٹ قیمت میں 75روپے اضافے کیلئے اوگر اکو درخواست دیدی ہے ۔

(جاری ہے)

سوموار کے روزلاہور کے مقامی ہوٹل میں عوامی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اوگرا کی چےئر پر سن اعظمی عادل خان نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے اوگرا نے بھی تمام معاملات کا جائزہ لیا ہے جسکے بعد ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں فی یونٹ30روپے کمی کی جائیگی جسکے لیے اوگرا کی جانب سے حکومت کو سمری بجھوائی جا رہی ہے ۔

ایک سوال کے جواب میں چےئر پر سن اوگرا نے کہا کہ پٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنی کمی ہو رہی ہے اسکے حوالے سے 31اگست تک فیصلہ ہو جا ئیگا جبکہ اس موقعہ پر ایم ڈی سوئی نادرن گیس کمپنی امجد لطیف نے کہا کہ ہم نے ایل این جی قیمت میں75روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی ہے اور ہم نے رواں سال 5لاکھ نئے گیس میٹر زلگانے کا ٹارگٹ رکھا ہے کچھ وجوہات کی وجہ سے 2015میں ہم اپنا ٹارگٹ پور انہیں کر سکے ۔ انہوں نے کہا کہ سوئی نادرن گیس کمپنی کے لائن لائسسز میں کافی حد تک کمی ہوئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :