وفاقی وزارت داخلہ نے سابق سفیر حسین حقانی کے پاسپورٹ روکے جانے کی خبروں کی تردیدکردی

پیر 22 اگست 2016 15:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 اگست ۔2016ء) وفاقی وزارت داخلہ کے ترجمان نے سابق سفیر حسین حقانی کے پاسپورٹ روکے جانے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حسین حقانی کی جانب سے پاسپورٹ کے اجراء کی درخواست موصول ہوتے ہی مقررہ مدت میں پاسپورٹ کا اجراء کر دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

پیر کو ترجمان وزارت داخلہ نے سابق سفیر حسین حقانی کے پاسپورٹ کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ حکو مت پاکستان یا وزارت داخلہ کی جانب سے سابق سفیر کے پاسپورٹ روکے جانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، حسین حقانی کی جانب سے پاسپورٹ کے اجراء کی درخواست موصول ہوتے ہی پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے مقررہ مدت میں پاسپورٹ کا اجراء کر دیا گیا اور مروجہ طریقہ کار کے مطابق واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے کو ارسال کر دیا گیا تھا، اس سلسلے میں کسی بھی تاخیر کی ذمہ داری وزارت داخلہ پر ڈالنا قطعاً مناسب نہیں۔

متعلقہ عنوان :