عمان: دوران ِ ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال پر 300عمانی ریال جرمانہ ، دس دن قید کی سزا

پیر 22 اگست 2016 15:13

عمان: دوران ِ ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال پر 300عمانی ریال جرمانہ ..

عمان: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 اگست 2016ء ) : عمانی رائل پولیس نے سلطنت میں ٹریفک کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف اقدامات سخت سے سخت کر رہی ہے ۔ گزشتہ روز جاری کیے گئے نئے قانون کی شق نمبر 47کے مطابق دوران ِ ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال کرتے پکڑے جانے والوں کو 300عمانی ریال جرمانہ اور دس دن قید کی سزا ہو سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

موبائل فون کے استعمال کرتے ہوئے ہونے والے حادثے میں جرمانے کی شرح اس سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے ۔ ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دورانِ ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال انتہائی خطرناک ہے ۔ماہرین کے مطابق دوران ِ ڈرائیونگ متعدد افراد ٹیکسٹ میسج کرتے ہیں۔ ایک پیغام بھیجنے پر کم از کم 23سکنڈز تو صرف ہوتے ہیں۔ ان لمحات میں سڑک سے نظر کے ہٹنے سے حادثات ہوتے ہیں۔ سلطنت میں ٹریفک حادثات کی شرح کو 2030کے منصوبے کے تحت کم سے کم سطھ پر لانا ضروری ہے۔