موسم گرما کی تعطیلات کے بعد سیشن و سول کورٹس کھل گئیں

پیر 22 اگست 2016 14:57

فیصل آباد۔22 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 اگست۔2016ء) فیصل آباد سمیت صوبہ بھر میں موسم گرما کی تعطیلات کے بعد سیشن و سول کورٹس پیر کے روز دوبارہ کھل گئیں جبکہ مقدمات کی سماعت کا بھی آغاز ہو گیا ۔پیر کے روز سالانہ تعطیلات کے اختتام پر عدالتوں میں سائلین کا زبر دست رش دیکھنے میں آیا جبکہ وکلاء بھی اپنے پیشہ وارانہ امور کے سلسلہ میں سرگرم رہے۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ لاہور کی خصوصی ہدایات پر تمام سیشن و سول کورٹس نے زیر التوا ء اور زیر سماعت مقدمات جلد نمٹانے کیلئے اقدامات کا آغاز کر دیا ہے اور وکلاء برادری سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کی سماعت کے سلسلہ میں بلا جواز تاخیر سے گریز کریں تاکہ مقدمات کے جلد از جلد فیصلے کر کے بر وقت انصاف کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :