سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس پرسوں ہو گا

پیر 22 اگست 2016 14:37

اسلام آباد ۔ 22 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 اگست۔2016ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ، ریونیو، اقتصادی امور، شماریات و نجکاری کا اجلاس (بدھ کو) پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا۔ قائمہ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر سلیم ایچ مانڈوی والا اجلاس کی صدارت کریں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب مالی سال 2015-16 کے دوران ٹیکس وصولیوں کی صورتحال اور مالی سال 2016-17 کے لئے ٹیکس وصولیوں کے اہداف کے علاوہ ایس آر اوز کے بارے میں بھی بریفنگ دی جائے گی۔ اس موقع پر نیشنل بنک کی جانب سے صوبہ سندھ میں سیلاب سے نقصانات کی مد میں گزشتہ 6 سالوں کے دوران معاف کئے گئے قرضوں کی تفصیلات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :