میونخ: اماراتی نوجوانوں کو 200کلومیٹر سے زائد رفتار پر گاڑی چلانے پر 1,236یورو جرمانہ

پیر 22 اگست 2016 13:48

میونخ:  اماراتی نوجوانوں کو 200کلومیٹر سے زائد رفتار پر گاڑی چلانے پر ..

میونخ: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 اگست 2016ء ) : اماراتی نوجوانوں کو اکثر امارات کی سڑکوں پر 200کلومیٹر سے زائد رفتار پر گاڑی دوڑاتے تو سب نے دیکھا ہوگا ۔ لیکن اماراتی نوجوانوں نے اپنی اس عادت کو یورپ میں بھی آزمانے کا سوچا تو ان کو بھاری جرمانہ ادا کرنا پڑ گیا۔ چار اماراتی نوجوان جو گزشتہ کچھ روز سے جرمنی کی ریاست بویریا میں تھے ۔انہوں نے گزشتہ روز اپنی گاڑی کو شہر کی سڑکوں پر 200کلومیٹر کی رفتار سے دوڑایا ۔

(جاری ہے)

جرمن ٹریفک پولیس کو جیسے ہی اطلاع ملی کہ ایک کار 200کلومیٹر کی رفتار سے جا رہی ہے ۔تو انہوں نے ایک چیک پوسٹ پر روکا ۔جرمن ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ کہ جیسے ہی اس کا ر کو روکا تو اس میں چار اماراتی نوجوان سوار تھے ۔ اماراتی نوجوانوں نے سڑک پر لگے سکیورٹی کیمروں کو دیکھ کر جان بوجھ کر ہاتھ بھی ہلائے ۔ ٹریفک پولیس نے ان کو 1236یورو جرمانہ عائد کیاہے ۔ متحدہ عر ب امارات کے ٹریفک پولیس کے ڈائریکٹر جنرل محمد سیف الضافین نے کہا کہ اماراتی نوجوانوں کو بیرونِ ممالک ایسی حرکات سے اجتناب کرنا چاہیئے جس میں متحدہ عرب امارات کا اپنا تشخص خراب ہو ۔