لیفٹننٹ جنرل (ر) مزمل حسین کو نیا چئیر مین واپڈا تعینات کرنے کا فیصلہ ۔ ذرائع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 22 اگست 2016 13:43

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 اگست 2016ء) : لیفٹننٹ جنرل (ر) مزمل حسین کو واپڈا کا نیا چئیر مین تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ مزمل حسین کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن آج شام تک جاری ہونے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ چئیر مین واپڈا ظفر محمود نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ ذرائع کے مطابق ظفر محمود پر نیلم جہلم اور تربیلا کے توسیعی منصوبے بروقت مکمل نہ ہونے پر دباؤ تھا۔ وزیر اعظم نواز شریف کے مبینہ دباؤ پر چئیر مین واپڈا ظفر محمود نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

متعلقہ عنوان :