چارسدہ ‘تنگی میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ‘2افراد جاں بحق ‘ایک شدید زخمی

پیر 22 اگست 2016 13:38

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 اگست ۔2016ء) چارسدہ کے علاقے تنگی میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق پیر کو چارسدہ کے علاقے تنگی میں دو گروپوں میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک فرد شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :