500روپے کا جھگڑا چھوٹے بھا ئیو ں نے بڑے بھا ئی کو آگ لگا دی

بچا تے ہو ئے 2بھا ئی بھی جھلس گئے ‘تشویش ناک حالت میں برن سنٹر منتقل

پیر 22 اگست 2016 13:37

فیصل آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 اگست ۔2016ء) 500روپے کا جھگڑا چھوٹے بھا ئیو ں نے بڑے بھا ئی کو آگ لگا دی بچا تے ہو ئے 2بھا ئی بھی جھلس گئے تشویش ناک حالت میں برن سنٹر منتقل تفصیلات کے مطا بق گز شتہ روز سمندری روڈ کے رہائشی مشتاق کا اپنے چھوٹے بھا ئیوں ابو بکر اور عمر سے 500رو پے پر جھگڑا چل رہا تھا کی چھوٹے بھا ئیوں نے بڑ ے بھا ئی پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی اور خود بھی آگ کی لپیٹ میں آگئے تینوں بھا ئیوں کو الا ئیڈ ہسپتال کے برن سنٹر منتقل کر دیا گیا ڈا کٹر کے مطا بق مشتاق کا جسم 70فیصد سے زا ئد اور ابو بکر کا جسم 45فیصد جبکہ عمر کا جسم 35فیصد جل گیا تینوں کی حا لت انتہا ئی تشویش ناک ہے پو لیس نے اس سنگین واقعہ کی چھان بین شروع کر دی ۔

متعلقہ عنوان :