سپریم کورٹ بار کے صدر علی ظفر ایڈووکیٹ کی میڈیا سے گفتگو، سانحہ کوئٹہ میں ملوث مشکوک شخص کی تصویر دکھا دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 22 اگست 2016 13:21

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 اگست 2016ء) : سپریم کورٹ بار کے صدر علی ظفر ایڈووکیٹ نے سانحہ کوئٹہ سے متعلق میڈیا سے بات کی۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے سانحہ کوئٹہ میں ملوث ایک مشکوک شخص کی تصویر دکھائی۔ علی ظفر کا کہنا تھا کہ تصویر میں دکھائے گئے مشکوک شخص کا وکلا برادری سے کوئی تعلق نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مطالبہ کیا کہ بتایا جائے کہ مشکوک شخص وکلا کے درمیان کیسے پہنچا۔

انہوں نے بتایا کہ کوئٹہ سے ایس پی انوسٹی گیشن نے سپریم کورٹ بار کو خط لکھا، خط میں تین تصویریں بھی بھیجی گئی ہیں۔ علی ظفر نے بتایا کہ خط میں تصاویر میں موجود شخص کی شاخت سے متعلق کہا گیا۔ تاہم تصویر میں موجود مشکوک شخص کا وکلا برادری سے کوئی تعلقات نہیں اور اس مشکوک شخص کے وکلا کے مابین پہنچنے کی تحقیقات کروائی جائیں ۔

متعلقہ عنوان :