بھارت نے بلوچستان میں اپنا نیٹ ورک مزید فعال بنانے کا خطرناک جامع منصوبہ مرتب کرنا شروع کر دیا
”بلوچ آپریشن“کے نام سے نیا سیل بنا کر خطیر فنڈز مختص کر دیا گیا ،بیرون ممالک موجود بلوچ پناہ گزینوں کا لشکر تیار کر کے عسکری تربیت دی جائیگی ”را “پاک افواج کو بلوچستان میں مصروف کر کے آپریشن ضرب عضب سے توجہ ہٹانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے‘ رپورٹ
پیر 22 اگست 2016 13:14
(جاری ہے)
معتبر ذرائع نے بتایا کہ مجدک دلشاد ایک فلمساز غلام مصطفی کے بیٹے ہیں جن کو بلوچستان میں غیر قانونی سرگرمیوں کی بنا ء پر پاکستان کے خفیہ اداروں نے 2006 سے لیکر 2008 تک اپنی تحویل میں رکھا ، چنانچہ کسی طریقے سے دلشاد کا پورا خاندان کینیڈا چلا گیا اور وہاں سیاسی پناہ لے کر کینیڈین شہریت حاصل کی۔
ذرائع نے مزید انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ”را “نے ایک اہم رپورٹ مودی سرکار کو دی ہے کہ اس وقت پاکستان کی افواج کے بڑے دستے ضرب عضب آپریشن میں مشغول ہیں لہٰذاوقت کا تقاضہ ہے کہ کمانڈو ایکشن کے ذریعے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے وہ نوجوان جنہوں نے بیرون ممالک میں پناہ لے رکھی ہے ان کو بھارت میں عسکری تربیت دیکر بلوچستان میں استعمال کیا جائے، وہ وہاں کے راستوں سے بخوبی واقف بھی ہونگے اور بلوچستان کی آزادی کی تحریک میں ہمارے مقاصد بھی پورے کرینگے۔اس ”بلوچ آپریشن “کے نام سے ”را “کے ہیڈ کوارٹر میں ایک نیا ڈیسک بنایا گیا ہے اور بلوچستان کی آزادی کی کوششیں کرنے والے وہ تمام عناصر جو پاکستان کے اندر اور باہر ہیں ان سے ایک مذموم حکمت عملی کے تحت رابطے کیے جارہے ہیں۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مجدک دلشاد اور اسکی بیوی نے بھارتی خفیہ اداروں سے ملاقاتیں کر کے انہیں کئی معلومات بھی فراہم کی ہیں وہ بلوچستان کی آزادی کی خاطر پاک فوج کے خلاف لڑنے کے لئے بھی تیار ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ را کو دلشاد کی شکل میں ایک نوجوان مہرہ مل گیا ہے اسکو ٹاسک دیا گیا ہے کہ وہ باغی نوجوانوں کا گروپ تشکیل دے اور اس مقصد کے لئے تمام فنڈنگ ”را “ کرے گی ۔ ”را “کی کوشش ہے کہ بلوچستان میں ایک بڑے پیمانے پر پاک فوج کے خلاف آپریشن شروع کر دیا جائے تاکہ ضرب عضب آپریشن سے پاک فوج کی توجہ ہٹا کر بلوچستان پر مرکوز کرائی جا سکے اور پاکستانی افواج کو جنگ کی حالت میں ہی رکھ کر تھکایا جا سکے۔مزید اہم خبریں
-
سیکرٹری داخلہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق عملدرآمد نہیں کیا،اہلیہ پرویز الہی
-
صدرمملکت آصف علی زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کرکے اسلام آباد واپس روانہ ہو گئے
-
وزیراعلٰی کا مری ہسپتال پراجیکٹ کو سابق دور میں 4 ارب روپے نقصان پہنچانے پر کارروائی کا فیصلہ
-
کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی سی ایل کی جانب سے ٹیلی نار پاکستان کے حصول کے جائزے کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا
-
موبائل کمپنیاں پانچ لاکھ سمیں بلاک کرنے پر آمادہ، مہلت مانگ لی
-
رفح پر اسرائیلی حملوں کے خوف سے لوگ ’علاج معالجہ سے گریزاں‘
-
جس نے ہمیں انتشاری ٹولہ کہا ہم ان سے کہتے آپ معافی مانگیں
-
آئی ایم ایف نے تنخواہ دار طبقے پر35 فیصد ٹیکس کی تجویزدیدی
-
پاکستان کا پہلا قمری مشن ،آئی کیوب قمر کامیابی سے چاند کے مدار میں پہنچ گیا
-
پاکستان میں حالیہ حملوں میں افغانوں کے ملوث ہونے کے دعوے غیر ذمہ دارانہ ہیں، طالبان
-
9 مئی کے حملے ریاستی رٹ ، قانون کی حکمرانی اور ادارے کو کمزور کرنے کی کوشش تھے
-
عمران خان سمیت ہرقیدی بنیادی انسانی حقوق اور قانونی تحفظ کا حقدار ہے، امریکہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.