دبئی: غریب والدین کے بچوں کے سکول کے اخراجات کی مد میں 200,000درہم امداد دی جارہی ہے : محکمہ اوقاف

پیر 22 اگست 2016 12:59

دبئی: غریب والدین کے بچوں کے سکول کے اخراجات کی مد میں 200,000درہم امداد ..

دبئی: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 اگست 2016ء ) : متحدہ عرب امارات کے محکمہ اوقاف غریب بچوں کے تعلیمی اخراجات پورے کرنے کے لیے مختلف سکولوں میں 200,000درہم کا امدادی چیک دیا ہے ۔ متحدہ عرب امارات کے نیشنل چیریٹی سکولوں میں غیر ب بچوں کے تعلیمی اخراجات پورے کرنے کے لیے دی جانے والی امداد سے طالب علموں کے والدین پر اخراجات کم ہو جائیں گےْ۔

(جاری ہے)

محکمہ اوقاف نے اس کے علاوہ امارات میں موجود غریب شہریوں کی معاشی ضروریات پوری کرنے کے لیے پانچ شعبوں سماجی افئیرز، صحت، تعلیم،اسلامی افئیرز، امدادی سرگرمیوں کے لیے 700,000درہم مختص کیئے گئے ہیں۔ واضع رہے کہ متحدہ عرب امارات میں غریب شہریوں کی امداد کے لیے محکمہ اوقاف سے فنڈ جاری کیئے جاتے ہیں۔ اور لوگوں کو گداگری سے بچانے کے لیے ایک طریقہ کار وضع کیا گیاہے ۔ جس کے تحت محکمہ اوقاف امارات میں موجود غریب افراد کی مدد کرتا ہے۔